ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان اسد سرفراز خان نے میپکو کی جانب سے صارفین کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات کے اندراج پر پابندی عائد کردی
![]() |
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان اسد سرفراز خان نے میپکو کی جانب سے صارفین کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات کے اندراج پر پابندی عائد کردی |
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان اسد سرفراز خان نے میپکو کی جانب سے صارفین کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات کے اندراج پر پابندی عائد کردی۔صارف کے خلاف درج کیئے جانے والے چوری کا مقدمہ میپکو کے افسران و اہلکاروں کی مدعیت میں اندراج کیا جائے گا‘اندراج شدہ مقدمہ پر تفتیشی آفیسر موقعہ واردات کامعائینہ کرکے صارف کی جانب سے بجلی چوری کیئے جانے کا تعین کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے اقدام پر میپکو افسران واہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی‘ میپکو کی جانب سے بجلی چور صارفین کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں تحریری مراسلوں پر پولیس کی جانب سے مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا تاہم تفتیش کے مراحل اورچالان مرتب کرنے میں پولیس کو مشکلات کاسامنا تھا۔صارفین کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے اقدام کا خیرمقدم۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز کی جانب سے ضلع بھر میں میپکو کے تحریری مراسلوں پر صارفین کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات کے اندراج پر پابندی عائد کردی گئی ہے‘ذرائع نے بتایا کہ میپکو افسران کے تحریری مراسلوں پر مقدمات کااندراج کیا جارہاتھا جبکہ تفتیشی آفیسر کو چالان مرتب کرنے کے موقع پر صارف کو بجلی چور ثابت کرنے میں مشکلات کاسامنا تھا جبکہ تفتیشی آفیسرکی جانب سے مقدمہ کے اندراج پر ارسال کیئے گئے تحریری مراسلے کے افسران کی جانب سے عدم تعاون کابھی سامنا تھا‘جس پر پولیس کی کارکردگی بری طرح متاثر ہورہی تھی اور عدالتوں میں بھی تفتیشی افسران کو شرمندگی کاسامنا کرنا پڑرہاتھا‘ ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پرمیپکو کی جانب سے بجلی چور صارف کے خلاف مقدمہ میپکو افسران و اہلکاروں جو کہ شکایت کنندہ ہونگے کی مدعیت میں اندراج کیا جائے گااور تفتیشی آفیسر صارف کی جانب سے چوری کی جانیوالی بجلی کا موقعہ ملاحظہ کرنے کا پابند ہوگا۔اس موقع پر مدعی مقدمہ صارف کو بجلی چور ثابت کرنے پر ثبوت بھی پیش کرے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے بجلی چور صارفین کے خلاف اندراج مقدمہ پرعائد کی جانیوالی پابندی پر میپکو افسران و اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی ہے‘ کیونکہ میپکو کی جانب سے بجلی کے چوری شدہ یونٹ صارف پر ڈالے جانے اور بجلی چور بناکر خود کو محکمہ کے سامنے جوابدہ ہونے سے خود کوبچانے کی کوشش میں مصروف رہتے تھے‘جس سے صارف کا قانونی حق بری طرح متاثر ہورہا تھا۔
Tez khabren
Post A Comment:
0 comments:
If you have any doubt please let me know