الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو طلب کر لیا

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے احکامات کی مبینہ خلاف ورزی پر وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور کو طلب کر لیا گیا۔
Share it:

آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا کی جانب سے جاری کیے گئے قوائد ضوابط کی خلاف ورزی پر علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست الیکشن کمیشن آزاد کشمیر میں دائر کی گئی۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جولائی کو طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ آزاد کشمیر میں رقم تقسیم کرتے دیکھے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو فوری طور پر انتخابی مہم چھوڑ کر آزاد کشمیر سے نکلنے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود علی امین گنڈاپور نے ایک جلسے میں شرکت کی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔

بعدازاں علی امین گنڈاپور کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وفاقی وزیر کو فائرنگ کرتے دیکھا گیا تھا۔

Share it:

Today news Breaking news

Post A Comment:

0 comments:

If you have any doubt please let me know