ٹی سی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگے داموں پر 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی خرید لی ہے۔
ذرائع ٹی سی پی کا کہنا تھا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے عالمی نجی کمپنی سے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی خریدی جبکہ درآمدی چینی یوٹیلٹی سٹور پر 114 روپے فی کلو میں فروخت ہو گی۔
ذرائع ٹی سی پی کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ سے خریدی گئی چینی پورٹ پر 108 روپے فی کلو میں پڑے گی ۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور دیگر اشیاء پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی، جبکہ 30 ستمبر سے حکومت کی یوٹیلیٹی اسٹورز کو دی گئی عام سبسڈی ختم ہو جائے گی۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مہنگی چینی درآمد کرنے کی منظوری دی جبکہ حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت 89 روپے 50 پیسے مقرر کی ہے۔
Post A Comment:
0 comments:
If you have any doubt please let me know