دنیا کو ہسانے والے مشہور کامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے۔

Umer Sharif No more. Umer Sharif passed away Imran Khan prime minister imran khan
Share it:

 

دنیا کو ہسانے والے مشہور کامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے۔



لوگوں کے چہروں پے مسکراہٹ بکھیرنے والے مشہور کامیڈین اور اداکار عمر شریف انتقال کر گئے عمر شریف کافی عرصہ سے شدید علیل تھے۔
عمر شریف شدید علالت کے بعد دنیا فانی سے رخصت ہو گئے

مزید پڑھیں
عمران خان
عمر شریف کے انتقال کا جان کر دکھ ہوا۔ مجھے ایس کے ایم ٹی کے لیے فنڈ جمع کرنے کے لیے اس کے ساتھ دورے کی خوش قسمتی ملی۔ وہ ہمارے عظیم تفریح ​​کاروں میں سے ایک تھا اور اسے یاد کیا جائے گا۔ میری دعائیں اور تعزیتیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان


‏بچپن میں میرے دادا مرحوم کے پاس ایک کیسٹ میں عمر شریف صاحب کے کامیڈی چٹکلے ان سے پہلا تعارف تھا۔ روز ہم بچے فرمائش کرکے سنتے تھے۔ پھر دادا ابو کے ریڈیو پر مسٹر جیدی کو سنتے تھے۔ کیا لوگ تھے۔ کیا دن تھے۔ اللہ اپنا رحم فرمائے۔ آمین
عمران ریاض خان


‏‎جس وقت کراچی اور حیدر آباد کے حالات بہت زیادہ خراب تھے اس وقت عمر شریف صاحب ایک اسٹیٹ پروگرام جاکے کرتے تھے اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتے تھے اور آج وہ ہمارے بیچ میں نہیں ہیں اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین
فراز احمد صدیقی


‏‎وہ شخص جو ہمیشہ مایوسی کے لمحات میں ہمارے لئے خوشیاں بانٹنے کا سبب بنا اور دہائیوں سے پوری دنیا میں مسکراہٹیں پھیلاتا رہا اب اس نےہم سب کو بے حد غم اور اداسی میں چھوڑ دیا ہے یہ خلا کبھی پر نہیں ہوگا
اللہ عمر بھائی کے درجات بلند کرے اور ان کے خاندان والوں کو ہمت اور صبر دے
خرم سلام

‏‎طویل عرصہ تک دنیابھرکےلوگوں کےلبوں ہرمسکراہٹ بکھیرنے والا، قہقہےدلانیوالا،دلوں پرراج کرنیوالامحب وطن آج ہم سبکو ہمیشہ کيلئےسوگوارچھوڑگیا
اللہ پاک مرحوم کوغریق رحمت کرے،قبرکےمعاملات آسان فرمائے، انکوجنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطافرمائے،انکےپسماندگان کوصبر جمیل عطافرمائے،آمین
فرحت ملک

ایک آدمی جو لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ ڈالتا تھا آج لوگوں کے چہروں پر غم اور اداسی دی جاتی ہے۔
اللہ عمر شریف کو عمر عطا فرمائے۔ آمین۔
حکومت کو عمرشریف کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جس کا نام ان کے نام پر سکول یا ہسپتال رکھا جائے۔
ابوزر

‏معروف کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر گہرا دکھ ہے، عمر شریف نے مزاح کی دنیا میں اپنی پہچان قائم کی،انکی فنی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر

پاکستان نے آج ایک اور جواہر کھو دیا۔
کامیڈی کے غیر متنازعہ بادشاہ سر عمر شریف کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ اللہ ان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
کرکٹر احمد شہزاد

عمر شریف کو کھونے کا بہت دکھ ہے۔ ان کے میدان میں ایک بہترین ، ان کی عقل اور مزاح افسانوی تھا۔ ہم اسے آج کی دنیا میں زیادہ یاد کریں گے جو مایوسی میں مبتلا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا

‏سب کے لبوں پر مسکراہٹ لانے کی خداداد صلاحیت رکھنے والے عمر شریف اپنے انتقال سے سب کو رنجیدہ کر گئے. اللہ جنت نصیب کرے
وفاقی وزیر اسد عمر

Share it:

IMRAN KHAN

Today news

Today news Breaking news

Post A Comment:

0 comments:

If you have any doubt please let me know