صرف خواب نہ دکھائیں‘ عمل کرکے بھی دکھائیں!

Share it:

 

صرف خواب نہ دکھائیں‘ عمل کرکے بھی دکھائیں!

Awanzaada143

https://twitter.com/Awanzaada143?s=09

صرف خواب نہ دکھائیں‘ عمل کرکے بھی دکھائیں!


پاکستان میں یہ رواج عام ہے کہ حکومت ہو یا اپوزیشن‘ عوام کو سنہرے خواب ضرور دکھائے جاتے ہیں جس پر یہ بھولی بھالی عوام بھی گزشتہ ستر سال سے یقین کرتی ہوئی چلی آرہی ہے لیکن بد قسمتی سے خوابوں کی تعبیر کے پیچھے بھاگتی بھاگتی جب پاکستانی عوام اپنا سفر طے کرکے مطلوبہ مقام پر پہنچتی ہے تو اسے یہ دیکھ کر شدید حیرانی اور پریشانی ہوتی ہے کہ وہ جسے منزل مقصود کا آب حیات یا پانی سمجھ رہی تھی وہ تو دراصل ریت پر مشتمل ایک ریگستان ہے جسے آپ دھوکا یا سراب بھی کہہ سکتے ہیں۔
گزشتہ سات دہائیوں سے منز ل مقصود کی متلاشی پاکستانی قوم کسی رہبر کی تلاش میں ادھر ادھر سرگرداں نظر آتی ہے لیکن طویل تر سفر کے باوجود وہ بالآخر نقطہ آغاز پر واپس پہنچ جاتی ہے گول دائرے میں ایک عرصے سے جاری ہماری قوم کایہ سفر صفر سے شروع ہو کر بالآخر صفر پر ہی پہنچ جاتا ہے خدا جانے ہم کب تک اس سراب کے پیچھے بھاگتے اور اپنے لیڈروں سے دھوکا کھاتے رہیں گے؟میرا خیال ہے کہ جب تک کرپشن اور پیسے کی بنیاد پر استوار اسلامی جمہوریہ پاکستان کا موجودہ گلا سڑا اور بد بو دار نظام تبدیل نہیں ہوتا‘ وطن عزیز حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کر سکتا۔

Share it:

Post A Comment:

0 comments:

If you have any doubt please let me know